Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
تیسرے حیض میں عدت کب مکمل ہوگی؟
- Fatwa no.
- 1754-Web
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) طلاق کی عدت تین حیض ہے، اگر عورت کی عادت سات دن ہو ، تو تیسرے حیض میں ساتویں دن خون بند ہونے پر عدت ختم ہو جائے گی یا دس دن مکمل کرنے ہوں گے ؟
Answer (beginning)
ساتویں دن خون بند ہونے کے بعد غسل کر لیا یا ایک نماز کا وقت گزر گیا، تو عدت ختم ہو گئی، دس دن پورے کرنا ضروری نہیں۔ بہار شریعت میں ہے : ”پچھلا حیض اگر پورے دس دن پر ختم ہوا ہے تو ختم ہوتے ہی عدت ختم ہو گئی اگر چہ ابھی غسل نہ کیا بلکہ اگر چہ اتناوقت بھی ابھی نہیں گزرا ہے کہ اُس میں غسل کر سکتی اور طلاق رجعی تھی تو شوہر اب رجعت نہیں کر سکتا اور اب یہ عورت نکاح کر سکتی ہے۔ اور اگر دس دن سے کم میں ختم ہوا ہے تو جب تک نہانہ لے یا ایک نماز کا پوراوقت نہ گزرے عدت ختم نہ ہو گی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.