Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
گرمیوں میں مسجد کے صحن میں جماعت کروانا کیسا
- Fatwa no.
- 1736-Web
Question
گرمیوں میں مسجد کے صحن میں جماعت میں کروا سکتے ہیں ؟
Answer (beginning)
جی ہاں ! کرواسکتے ہیں، کہ صحن بھی مسجد کا ہی حصہ ہوتا ہے۔ اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ سے سوال ہوا: ”کوئی شخص باوجو د داخل مسجد ہونے کے صحن مسجد میں نماز پڑھے تو اس کو مسجد کا پورا ثواب ملے گا یا کم ؟ تو آپ رحمتہ اللہ علیہ نے جو اباارشاد فرمایا: اس میں نماز مسجد ہی میں نماز ہے ، پٹے ہوئے درجے کو مسجد شتوی کہتے ہیں یعنی موسم سرما کی مسجد اور صحن کو مسجد صیفی یعنی موسم گرما کی مسجد ۔ اذان مسجد میں منع ہے ، نہ دالان میں اجازت ہے نہ صحن میں۔ مسجد میں جنازے کے لئے اجازت نہیں ھو الصحیح، صحن کسی حکم میں مسجد سے جدا نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.