Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

گوشت کے خون کا حکم

Fatwa no.
1732-Web

Question

حكم؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) مارکیٹ سے جو کٹا ہوا گوشت، مٹن وغیرہ لیتے ہیں اس کو دھونے کے بعد پانی میں ڈالتے ہیں تو خون نکلتا ہے یہ پاک ہے یا ناپاک ہے ؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں یہ خون پاک ہے ، اس خون کے کپڑوں پر لگ جانے سے کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے ، کیونکہ جانور کو ذبح کرنے کے بعد اُس کی رگوں اور گوشت میں باقی رہ جانے والا خون ناپاک نہیں ہو تا کہ یہ دم مسفوح نہیں۔ فتاوی عالمگیری وغیرہ کتب فقہیہ میں مذکور ہے: "وما يبقى من الدم في عروق الذكاة بعد الذبح لا يفسد الثوب وإن فحش . كذافي فتاوى قاضي خان وكذا الدم الذي يبقى في اللحم، لأنه ليس بمسفوح، هكذا في محيط السرخسي“ يعنى ذبح کے بعد جو خون ذبیحہ کی رگوں میں باقی رہ جائے تو اس خون سے کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے اگر چہ یہ خون کثیر مقدار میں ہو، جیسا کہ فتاوی قاضی میں مذکور ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.