Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ہر رکعت میں الگ الگ آیت ملانا فرض ہے یا ایک ہی آیت پڑھ سکتے ہیں؟
- Fatwa no.
- 1722-Web
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) فاتحہ کے بعد سورت ملانا ہوتی ہے تو کیا ہر رکعت میں الگ آیت ملا نا فرض ہے یا ایک ہی بار بار پڑھ سکتے ہیں؟
Answer (beginning)
ہر رکعت میں ایک ہی سورت یا ایک ہی آیت ( جو تین چھوٹی آیات کے برابر ہو ) ملانے کی صورت میں نماز تو درست ہو جائے گی کہ ہر رکعت میں سورت فاتحہ کے ساتھ ملائی جانے والی آیت (جو تین چھوٹی آیات کے برابر ہو) یا سورت نئی ہو یہ فرض نہیں ہے البتہ نماز کی فرض رکعتوں میں بلا عذر ایک ہی آیت (جو تین چھوٹی آیات کے برابر ہو) یا سورت کا تکرار مکروہ تنزیہی ہے۔ ہاں اگر کوئی عذر ہو مثلاً کوئی اور سورت یاد ہی نہیں آرہی تو کراہت نہیں، اسی طرح نوافل میں بھی کراہت نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.