Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

رکشے میں مسافر اپنا سامان بھول جائے تو کیا حکم ہے؟

Fatwa no.
1716-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میں آٹو رکشہ چلاتا ہوں، میرے رکشہ میں ایک مسافر اپنا سامان بھول گیا، اس میں سبزی وغیرہ کھانے کی چیزیں ہیں، معلوم نہیں کہ کون شخص بھول کر گیا ہے ، اب میں اس سامان کا کیا کروں، کھانے کی چیزیں اپنے استعمال میں لا سکتا ہوں یا نہیں ؟

Answer (beginning)

مسافروں کا جو سامان آپ کو اپنے رکشے سے ملے ، وہ لقطہ کے حکم میں ہے اور لفظہ کا حکم یہ ہے کہ اصل مالک کی تلاش کے لئے ممکنہ حد تک تشہیر کی جائے مثلاً جہاں سے اٹھایا، یو نہی جہاں ڈراپ کیا، وہاں معلومات مل سکتی ہوں، تو وہاں پتا کیا جائے، کچھ انتظار بھی کیا جائے کہ ممکن ہو مالک خود در کشے والے کی تلاش میں ہو ، تو اسے مل جائے، لیکن اس کے باوجود اگر کسی طرح مالک کا پتانہ چلے، تو یہ سامان اپنے پاس حفاظت کے ساتھ اتنی مدت تک رکھیں کہ غالب گمان ہو جائے کہ اب مالک اس سامان کو تلاش نہیں کرتا ہو گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.