Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
چہرے پر نکلنے والے دانے پھنسی پھٹ جائیں،تو ان سے نکلنے والے پیپ و خون کا حکم
- Fatwa no.
- 1708-Web
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) چہرے پر دانے یا پھنسی نکل آتی ہے ، پکنے کے بعد جب وہ پھٹ جائیں ، تو اس میں سے نکلنے والا پیپ یا خون پاک ہو گا یا نہیں؟
Answer (beginning)
چہرے پر موجو د دانے پھٹ جانے کی صورت میں ان سے پیپ یا خون نکل کر ہے ، تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا اور یہ نکلنے والا پیپ یا خون ناپاک یعنی نجاست غلیظہ ہو گا، ہاں اگر دانے پھٹنے کی صورت میں ان سے خون یا پیپ نکل کر نہ بہے ، تو اس سے نہ وضو ٹوٹے گا اور نہ ہی یہ پیپ یا خون ناپاک کہلائے گا۔ منیۃ المصلی میں ہے: ” نفطة قشرت فسال منها ماء او دم او صدیدان سال عن راس الجرح نقض وان لم يسل لا ينقضه “ یعنی آبلہ کا پوست ہٹادیا گیا، تو اس سے پانی، خون یا کچ لہو بہا، تو اگر یہ سر زخم سے بہا، تو وضو ٹوٹ جائے گا اور اگر نہ بہا، تو وضو نہیں ٹوٹے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.