Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
فلائٹ میں سحری کا وقت ہو، تو روزے کا حکم
- Fatwa no.
- 1591-Web
- Issued
- 14 رمضان المبارک 1445ھ / 25 مارچ2024ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) 15 رمضان المبارک کی شب دو بجے میری فلائٹ سعودیہ سے پاکستان کی طرف پرواز کرے گی، اس صورت میں ہمارے لئے روزہ کا کیا حکم ہو گا فلائٹ پاکستان میں صبح 08:30 بجے کے بعد اترے گی ؟
Answer (beginning)
مذکورہ صورت میں جب آپ سحری کے وقت سفر میں ہوں گے ، تو روزہ چھوڑ سکتے ہیں اس صورت میں روزہ چھوڑنے پر گناہ گار نہیں ہوں گے، کیونکہ مسافر جب حالت سفر میں ہو تو روزہ چھوڑ سکتا ہے، لیکن بعد میں یہ روزہ قضاء رکھنا ہو گا۔ البتہ اگر روزہ رکھنا چاہیں، تو سحری کے وقت جس مقام پر موجود ہوں گے وہیں کے وقت کے اعتبار سے سحری بند کرنا ہو گی۔ اگر جہاز میں ہوں اور جہاز بلندی پر ہو، تو اسی بلندی کے اعتبار سے جب صبح صادق ہو جائے تو روزہ کا وقت شروع ہو جائے گا۔ لہذا جہاز میں سحری کرتے ہوئے جب صبح صادق شروع ہو جائے اس سے پہلے پہلے کھانا پینا روک دیناضروری ہو گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.