Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ٹھیکے پر لی ہوئی زمین کا عشر ٹھیکہ نکال کر دیا جائے گا یا پہلے؟

Fatwa no.
1644-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ہم نے زمین فکس رقم میں ٹھیکے پر لی ہوئی ہے اس پر جو فصل کا عشر ہو گاوہ ٹھیکہ نکال کر ہو گا یا ٹھیکے کے ساتھ ہو گا؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں عشر مکمل پیداوار پر ہے اور عشر نکالتے وقت ٹھیکہ اور دیگر اخراجات مائنس نہیں ہوں گے لہذا آپ پر لازم ہے کہ پہلے ٹھیکے اور دیگر اخراجات کو مائنس کیے بغیر مجموعی پیداوار میں سے عشر ادا کریں اس کے بعد ہی ٹھیکے اور دیگر اخراجات پورے کریں۔ بہار شریعت میں ہے: ” جس چیز میں عشر یا نصف عشر واجب ہوا، اس میں کل پیداوار کا عشر یا نصف عشر لیا جائے گا، یہ نہیں ہو سکتا کہ مصارف زراعت، ہل بیل، حفاظت کرنے والے اور کام کرنے والوں کی اجرت یا پیج وغیر ہ نکال کر 66 باقی کا عشر یا نصف عشر دیا جائے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.