Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

پانچ سال قربانی نہیں کی، اب کرنے کا کیا طریقہ ہوگا؟

Fatwa no.
1622-Web
Issued
17 رمضان المبارک 1445ھ / 28 مارچ 2024 ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میری شادی کو پانچ سال ہو گئے ، شادی کے بعد میں صاحب نصاب ہو گئی تھی، ہر سال زکوۃ ادا کرتی ہوں، لیکن ان پانچ سالوں میں قربانی نہیں کی ، پانچ سال کی قربانی قضا ہو گئی، اس کو ادا کرنے کا کیا طریقہ ہو گا؟ اور قضا قربانی کا گوشت غریب کو دینے کے علاوہ خود بھی استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں آپ نے صاحب نصاب ہونے کے باجود جتنے سال قربانی نہیں کی ، ان میں سے ہر سال کی قربانی کے بدلے قربانی کے معیار پر پورا اترنے والی ایک متوسط بکری یا اس کی قیمت صدقہ کرنالازم ہو گا اور ساتھ ساتھ تو بہ کرنا بھی شرعا لازم ہے ، اب قربانی کرنے سے سابقہ سالوں کی قربانی ادا نہیں ہو گی کیونکہ جس شخص نے گزشتہ سالوں میں واجب ہونے کے باوجود قربانی نہیں کی، اب قربانی کرنے سے اس کا وہ واجب ادا نہیں ہو گا بلکہ تو بہ کے ساتھ ساتھ ایک متوسط بکری یا اس کی قیمت صدقہ کرنا لازم ہوتا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.