Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
وتر کی تیسری رکعت میں سورت نہ ملانا اور تکبیر قنوت کے لئے ہاتھ نہ اٹھانا
- Fatwa no.
- 2749-WAT
Question
میر اسوال یہ ہے کہ میں وتر کی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی اور سورت نہیں پڑھتی تھی اور دعائے قنوت سے پہلے اللہ اکبر کے لیے ہاتھ بھی نہیں اٹھاتی تھی میری یہ وتر کی نماز ہو گئی یا نہیں ؟ کافی ٹائم اسی طرح ہی پڑھتی رہی۔
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں آپ نے وتر کی نماز جتنا عرصہ اس طرح پڑھی تو ان سب وتر کی نمازوں کا اعادہ آپ پر لازم ہے، کیونکہ وتر کی تیسری رکعت میں بھی سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملانا واجب ہوتا ہے اگر کوئی جان بوجھ کر سورت ترک کرے گا تو اس کی نماز واجب الاعادہ ہو گی، اور آپ نے بھی مسئلہ معلوم نہ ہونے کی بناء پر جان بوجھ کر وتر کی تیسری رکعت میں سورت نہیں ملائی تو اس طرح آپ نے جتنی بھی وتر کی نمازیں پڑھیں ان سب کا اعادہ لازم ہو گا، کیونکہ دار الاسلام میں جہالت عذر نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.