Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مقتدی رکوع سے کھڑے ہونے پرکون سی تسبیح پڑھے ؟

Fatwa no.
1584-Web
Issued
14 رمضان المبارک 1445ھ / 25 مارچ 2024ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) با جماعت نماز میں رکوع سے کھڑے ہونے کی تسبیح باقی تسبیحات کی طرح مقتدی کو بھی پڑھنا سنت ہے یا نہیں ؟ 66

Answer (beginning)

باجماعت نماز میں مقتدی جب رکوع سے کھڑا ہو گا، تو اس کے لئے سنت یہ ہے کہ وہ صرف "اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْد “ پڑھے گا، مقتدی ”سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَہ نہیں کہے گا اور امام کے لئے سنت یہ ہے کہ وہ صرف ” سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَة “ کہے ، امام "اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْد “ نہیں کہے گا۔ البتہ جو شخص اکیلے نماز پڑھ رہا ہو اس کے لئے سنت یہ ہے کہ وہ دونوں کہے، یعنی رکوع سے اٹھے ہوئے سمع الله لمن حمدہ کہے اور جب سیدھا کھڑا ہو جائے، تو اللهُمْ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْد " بھی کہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.