Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مہر مؤجل پر زکوٰۃ کا حکم؟
- Fatwa no.
- 1583-Web
- Issued
- 14 رمضان المبارک 1445ھ / 25 مارچ 2024ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) حق مہر مؤجل کیا نصاب میں شامل ہو گا؟
Answer (beginning)
حق مہر جو مؤجل ہو وہ دین ضعیف ہے لہذا جب تک عورت کو وصول نہیں ہو جاتا، نصاب میں شامل نہیں ہو گا۔ ہاں عورت کو حق مہر وصول ہو گیا تو جس دن سے اس کے قبضہ میں آئے گا شمار زکوۃ میں آئے گا یعنی اگر یہ پہلے سے صاحب نصاب تھی تو یہ مال بھی دیگر مال زکوۃ کے ساتھ ملا لیا جائے گا اور اسی کے سالِ تمام پر کل کی زکوۃ لازم ہو گی جبکہ زکوۃ کی دیگر شرائط پائی جائیں۔ اگر پہلے سے صاحب نصاب نہ تھی تو جس دن سے مہر وصول ہو اگر بقدر نصاب ہے اسی وقت سے سال شروع ہو ا جب سال مکمل ہو گا اس وقت اس کی زکوۃ دینی ہوگی جبکہ زکوۃ کی شرائط پائی جائیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.