Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جس پر زکوٰۃ لازم نہ ہو، کیا وہ زکوٰۃ لے سکتا ہے؟
- Fatwa no.
- 1581-Web
- Issued
- 11 رمضان المبارک 1445ھ / 22 مارچ 2024ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا ہر وہ بندہ جس پر زکوۃ لازم نہ ہو ، وہ زکوۃ لے سکتا ہے ؟
Answer (beginning)
زکوۃ وہ شخص لے سکتا ہے جو شرعی فقیر ہو یعنی اس کی ملکیت میں قرض اور حاجت اصلیہ کے علاوہ ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر مال و اسباب نہ ہو اور وہ سید یا ہاشمی بھی نہ ہو۔ وہ شخص جس پر زکوۃ لازم نہ ہو وہ زکوۃ لے بھی سکے یہ ضروری نہیں جیسے اگر کسی کے پاس دو تولہ سونا ہے اور اس کے علاوہ اور کوئی مال زکوۃ نہیں، تو اس پر اس سونے کی زکوۃ تو لازم نہیں کیونکہ ساڑھے سات تولہ سے کم ہے، لیکن وہ ہر وہ زکوۃ لے بھی نہیں سکتا کیونکہ یہ سونا ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت سے زائد ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.