Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اس جملے کا حکم کہ اللہ پاک کنفیوژ نہ ہوجائے
- Fatwa no.
- 1493-Web
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اپنے سب بچوں کے نام محمد رکھنے کی ترغیب پر کسی نے یوں کہا کہ قیامت میں اتنے سارے محمد ناموں سے اللہ پاک کنفیوزر نہ ہو جائے؟
Answer (beginning)
سوال میں بیان کر دہ جملہ کفریہ ہے، اس کے بولنے والے پر توبہ و تجدید ایمان اور تجدید کرناشر عالا زم ہے، کیونکہ کنفیوژ ہونا، لا علمی یا کم علمی کی دلیل ہے جس سے اللہ تعالیٰ پاک ہے وہ اپنی مخلوق میں ہر ایک کو جانتا ہے ایک نام والے کتنے ہی ہوں وہ سب کو اور ان سب کے دلوں کے حال کو اور ہر ذرہ ذرہ کو جانتا ہے بلکہ جن کا نام نہیں ہے، پیدا بھی نہیں ہوئے ، وہ سب کو جانتا ہے۔ اس کا علم بے حد وسیع ہے، اس کے علم کی کوئی انتہاء نہیں ہے۔ کنفیوژ ہو نا عیب ہے اور اللہ ہر عیب سے پاک ہے اس لئے اللہ پاک کی طرف کنفیوژ ہونے کی نسبت کرنا کفر ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.