Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

میت کو غسل دیے بغیر دفن کرنا

Fatwa no.
1563-Web
Issued
08 رمضان المبارک 1445ھ /19 مارچ2024ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میت کو غسل دینا سنت ہے فرض ہے یا واجب ؟ اور میت کو بغیر غسل کے دفن کرنا کیسا ہے؟

Answer (beginning)

میت کو نہلا نا فرض کفایہ ہے بعض لوگوں نے غسل دے دیا تو سب سے ساقط ہو گیا اور بغیر نہلائے دفنانا حرام ہے نیز بغیر نہلائے نماز پڑھی گئی تو نہیں ہوگی لہذامیت کو غسل دے کر دوبارہ نماز پڑھیں اور اگر قبر میں رکھ چکے مگر ابھی مٹی نہیں ڈالی گئی تو میت کو قبر سے نکالا جائے اور اسے غسل دے کر نماز پڑھی جائے اور اگر مٹی ڈال چکے ، تو اب نہیں نکال سکتے ، لہذا اب اُس کی قبر پر نماز پڑھی جائے گی کیونکہ غسل نہ ہونے کی وجہ سے پہلی نماز ہوئی ہی نہیں تھی اور اب چونکہ غسل نا ممکن ہے لہذا اب پڑھی جائے گی، تو ہو جائے گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.