Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کسی کو رقم دے کر چینل سبسکرائب کروانا یا واچ ٹائم میں اضافہ کروانا

Fatwa no.
1549-Web

Question

یوٹیوب چینل مونیٹائز کرنے کے لئے کسی کو رقم دے کر سبسکرائبر زیاواچ ٹائم بڑھوانے کا کیا حکم ہے؟

Answer (beginning)

ایسا کرنا جائز نہیں کیونکہ یہ جھوٹ اور دھو کہ ہے اور دی جانے والی رقم رشوت ہے اور رشوت لینا دینا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے اور اگر اس کام کے لئے اجارہ کریں، تو وہ بھی شرعی اصولوں کے خلاف اور ناجائز ہے اور اس کی آمدنی بھی حلال نہیں ہو گی، کیونکہ اجارہ درست ہونے کے لئے ایک بنیادی شرط یہ ہے کہ جس کام پر اجارہ کیا جارہا ہو وہ شریعت کی نظر میں منفعت مقصودہ ہو ، عقل و شعور رکھنے والے لوگ اسے قابلِ اجارہ کام سمجھتے ہوں، جبکہ چینل سبسکرائب کرنا، واچ ٹا ئم بڑھا دینا یا محض ویڈیوز دیکھنا ایسا قابل اجاره کام نہیں ہے جسے کرنے کے بعد کوئی شخص اجرت کا مستحق ٹھہرے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.