Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

پیدل حج پر جانا زیادہ ثواب کا باعث ہے

Fatwa no.
1517-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت کیا پیدل حج پر جانے سے زیادہ ثواب ملتا ہے ؟ (دعوت اسلامی)

Answer (beginning)

جی ہاں ! پیدل حج کرنے کا ثواب زیادہ ہے۔ کنز العمال میں ہے طبرانی کے حوالے سے حدیث پاک ہے: ” إن للحاج الراكب بكل خطوة تخطوها راحلته سبعين حسنة وللماشي بكل خطوة يخطوها سبعمائة حسنة “ یعنی سوار ہو کر حج کرنے والے کو اس ہر قدم کے بدلے ستر نیکیاں ملیں گی جو اس کی سواری چلے اور پیدل حج کرنے والے کو ہر اس قدم کے بدلے جو وہ چلے گاسات سو نیکیاں ملیں گی۔ (کنز العمال، حدیث 11789، الجزءالخامس،صفحہ4،دارالکتب العلمية، بيروت) بہار شریعت میں ہے : ” پیدل کی طاقت ہو تو پیدل حج کرنا افضل ہے۔ حدیث میں ہے: "جو پیدل حج کرے، اُس لیے ہر قدم پر سات سو ۷۰۰ نیکیاں ہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.