Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نفاس کی حالت میں شوہر کا ناف سے گھٹنے تک کا حصہ دیکھنا

Fatwa no.
1504-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) بیوی نفاس کی حالت میں ہو، تو شوہر کا اسے ناف سے گھٹنے تک دیکھنا حرام ہے لیکن اگر عورت کو کوئی تکلیف ہو اور مرد دیکھے تا کہ ڈاکٹر کو تکلیف کی وجہ بتا سکے تو ایسا کرنا کیسا؟

Answer (beginning)

شوہر کے لیے یہ حکم ہے کہ حیض و نفاس کی حالت میں عورت کی ناف کے نیچے سے گھٹنے تک عورت کے جسم کا جتنا حصہ ہے اسے شوہر نہ اپنے ہاتھ سے چھو سکتا ہے نہ ہی اپنے جسم کے کسی دوسرے حصے سے۔ ہاں اگر درمیان میں کوئی ایسا کپڑا وغیرہ حائل موجود ہے کہ جس سے عورت کے جسم کی گرمی مرد کے جسم تک نہ پہنچے تو پھر چھونا، جائز ہے۔ نیز حیض و نفاس کی حالت میں عورت کے جسم کے ان حصوں کو بغیر شہوت کے دیکھنا جائز ہے جبکہ شہوت کے ساتھ ان حصوں کو دیکھنا گناہ ہے۔ الہذ امرض وغیرہ بتانے کے لیے شوہر بلا شہوت اس حصے کو دیکھ کر ڈاکٹر سے مشاورت کر سکتا ہے ، ہاں شہوت سے نہیں دیکھ سکتا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.