Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا اللہ پاک مشرک کی مغفرت کرنے پر قادر ہے ؟
- Fatwa no.
- 1500-Web
- Issued
- 22 شعبان المعظم 1445ھ /04مارچ2024ء
Question
کیا اللہ اپنے فضل اور کرم سے کسی بے ایمان جہنمی مشرک کو جہنم سے نکال کر جنت میں بھیجنے کی قدرت رکھتا ہے؟
Answer (beginning)
اللہ کریم جہنمی مشرک کو معاف کرنے اور جنت میں بھیجنے پر ضرور قادر ہے ، لیکن اس چیز کا وقوع نہیں ہو گا۔ کیونکہ اللہ نے قرآن پاک میں واضح فیصلہ فرمادیا ہے کہ وہ مشرک کی مغفرت نہیں فرمائے گا۔ فتاوی فیض الرسول میں ہے: " بے شک مغفرت مشرکین تحت قدرت باری تعالی ہے ، شرح مقاصد الطالبین فی علم اصول الدین میں ہے: اتفقت الامة ان الله تعالى لا يغفر عن الكفر قطعاًوان جاز عقلا لیکن ان کی مغفرت کا وقوع محال ہے ، لقولہ تعالی: ان اللہ لا یغفر ان يشرك به، حاصل یہ ہے کہ مغفرت مشرکین عقلاً ممکن بالذات اور محال بالغیر ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.