Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
چکناہٹ لگے ہاتھ ناپاک ہوجائیں، تو پاک کیسے کئے جائیں ؟
- Fatwa no.
- 1474-Web
Question
اگر ہاتھوں پر چکناہٹ لگی ہو، مثلاً تیل اور اس ہاتھ پر استنجا کرتے وقت یا بچے کی صفائی کرتے ہوئے نجاست لگ جائے، تو ایسے ہاتھوں کو پاک کرنے کا طریقہ کیا ہو گا اور اگر وہ ہاتھ پانی سے دھونے کے بعد کپڑوں کو لگالئے جائیں، جبکہ چکناہٹ موجود ہو، تو کپڑوں تو کیا حکم ہو گا؟
Answer (beginning)
اگر ہاتھ میں کسی جگہ چکناہٹ لگی ہوئی تھی اور وہ جگہ نجس و ناپاک ہو گئی ، پھر اسے دھو یا یہاں تک کہ نجاست کا اثر زائل ہو گیا ہے اور چکناہٹ باقی ہے، تو وہ جگہ پاک ہو جائے گی، پاک ہونے کے بعد اگرچہ چکناہٹ باقی ہو ، اسی حالت میں کپڑے پر ہاتھ لگا دینے سے کپڑا بھی ناپاک نہیں ہو گا۔ بہار شریعت میں ہے: ” کپڑے یا بدن میں ناپاک تیل لگا تھا تین مرتبہ دھو لینے سے پاک ہو جائے گا اگرچہ تیل کی چکنائی موجود ہو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.