Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
آنکھ کے دانے سے نکلنے والا مواد وضو توڑے گا یا نہیں ؟
- Fatwa no.
- 1470-Web
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) آنکھ کے کنارے پر دانہ نکل آتا ہے، اس سے اگر مواد نکلے تو وضو کا کیا حکم ہو گا؟
Answer (beginning)
اگر اس دانے سے نکلنے والا خون، پیپ، یازر د پانی نکل کر بہا اور اس بننے میں ایسی جگہ پہنچنے کی صلاحیت تھی جس کا وضو یا غسل میں دھونا فرض ہے تو ایسی رطوبت نا پاک ہے اور وضو بھی ٹوٹ جائے گا۔ البتہ اگر وہ دانہ آنکھ کے اندر ہے اور پانی وغیرہ نکلنے کی صورت میں آنکھ کے اندر ہی رہتا ہے، باہر نہیں آتا تو اس سے وضو نہیں ٹوٹے گا اور یہ ناپاک بھی نہیں ہو گا مگر عموماً ایسا نہیں ہوتا، ایک مخصوص حد تک پانی آنکھ میں جمع ہونے کے بعد آنکھ سے باہر نکلنا شروع ہو جاتا ہے۔ اگر یہ کیفیت پیدا ہو تو جب تک پانی آنکھ کے اندر ہے ، پاک ہے، جیسے ہی آنکھ سے باہر نکلے گانا پاک ہو ، جائے گا اور وضو بھی ٹوٹ جائے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.