Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ہاسٹل سے دو تین دن کے لئے گھر جائیں تو وہاں نماز پوری پڑھیں گے یا قصرکریں گے؟

Fatwa no.
1465-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ہاسٹل میں رہائش اختیار کی ہوئی ہے وہاں سے سو کلو میٹر کا سفر طے کر کے دو تین دن کے لئے گھر جائیں، تو وہاں نماز پوری پڑھیں گا یا قصر کریں گے ؟

Answer (beginning)

ہاسٹل میں رہائش عموماً عارضی طور پر ہوتی ہے، لہذا جو آپ کا وطن اصلی ہے جہاں آپ کا آبائی گھر اور مستقل رہائش ہے، وہ اگر ہاسٹل سے 92 کلو میٹر یا اس سے زائد کے فاصلے پر ہے، تو ہاسٹل سے واپس گھر جا کر آپ مسافر نہیں کہلائیں گی، بلکہ بطور مقیم پوری ہی نماز پڑھنی ہوگی، اگر چہ 15 دنوں سے کم وہاں رہنے کی نیت ہو البتہ ہاسٹل سے گھر جاتے ہوئے راستے میں جو چار رکعت والی نماز آئے گی، اس میں قصر کرنی ہو گی۔ اور ہاسٹل میں اگر پندرہ دن سے کم رکنا ہو ، تو ہاسٹل میں بھی قصر کرنی ہو گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.