Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
گھر میں نابالغ بچوں سے پانی بھروا کر پینے کا حکم
- Fatwa no.
- 1459-Web
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) عام طور پر گھر وغیرہ میں نابالغ بچوں سے پانی کا گلاس بھروا کر پیتے ہیں، یہ مسئلہ کثیر الوقوع ہے، کئی لوگ اس میں مبتلا ہیں، بچنا بھی دشوار ہے ، تو کیا حکم ہوگا؟
Answer (beginning)
بچوں سے پانی کا گلاس بھروا کر پینا جیسا کہ ہمارے ہاں عموم گھروں یا مدارس وغیرہ میں ہوتا ہے یہ جائز ہے اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں فقہائے کرام نے جہاں اس سے ممانعت کی ہے وہاں وہ پانی مراد ہے جو بچے کی ملکیت بن سکتا ہے یعنی دریا، چشمے وغیرہ کا پانی، اگر بچہ یہ پانی بھرے گا تو وہ اس کی ملکیت ہو جائے گا اور اب اس کا مملو کہ پانی استعمال کرنا جائز نہ ہو گا۔ اس سے وہ پانی مراد نہیں جو ہمارے گھروں میں کولر یا فریج میں استعمال کے لیے رکھا جاتا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.