Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سنتِ غیر مؤکدہ کی تیسری رکعت کے شروع میں بھولے سے ایک بار سبحان اللہ پڑھنا
- Fatwa no.
- 1457-Web
Question
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میں نے سنت غیر مؤکدہ کی تیسری رکعت کے شروع میں بھولے سے سورہ فاتحہ پڑھنے کے بجائے ایک بار سبحان اللہ پڑھ لیا، پھر یاد آتے ہی سورہ فاتحہ پڑھی اور سورت ملائی، تو کیا سبحان اللہ پڑھنے کی وجہ سے مجھ پر سجدہ سہو لازم آئے گا؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں سجدہ سہو واجب نہیں ہو گا، بلکہ سنت غیر مؤکدہ کی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ سے پہلے پوری ثناء اور تعوذ و تسمیہ پڑھنی چاہیے۔ تاہم یہ پڑھنا مستحب ہے اگر کوئی شخص یہ پڑھنا بھول جائے، تو سجدہ سہو وغیرہ واجب نہیں ہو گا۔ حلبتہ انجلی میں ہے: "قام من القعدة الاولى الى الركعة الثالثة فانه يستحب له ان يبتدى الثالثة بالاستفتاح والتعوذ “ یعنی جب نمازی سنت غیر موکدہ کے قعدہ اولیٰ کے بعد تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو ، تو اس کے لیے مستحب ہے کہ وہ تیسری رکعت کو ثناء اور تعوذ سے شروع کرے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.