Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سورہ نسا کی آیت 119 میں جانور کےکان چیرنے سے کیا مراد ہے ؟
- Fatwa no.
- 1445-Web
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) سورہ نساء کی آیت نمبر 119 میں جانور کے کان چیرنے کا ذکر ہے، اس کان چیرنے سے کیا مراد ہے ؟
Answer (beginning)
قرآن کریم کی سورہ نسا میں ہے: "وَ لَأَضِلَّنَهُمْ وَلَا مَنْيَنَّهُمْ وَلَا مُرَنَّهُمْ فَلَيُبَتِكُنَّ اذَانَ الْأَنْعَامِ “ ترجمہ کنز العرفان: اور میں ضرور انہیں گمراہ کروں گا اور انہیں امید میں دلاؤں گا اور میں انہیں ضرور حکم دوں گا تو یہ ضرور جانوروں کے کان چیریں گے۔(پارہ:5،سورۃالنساء،آیت:119) یہاں کان چیرنے سے مراد بتوں کے نام پر کان چیر نا ہے، یعنی کفار بعض جانوروں کو بتوں کے لئے مخصوص کر دیا کرتے تھے اور علامت کے طور پر ان کے کان چیر دیتے تھے ، تو اس سے منع کیا گیا اور اسے شیطان کا عمل کہا گیا کیونکہ یہ بتوں کے لئے تھا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.