Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا یہ بد دعا ہے کہ خدا آپ کو غم سے بچائے ؟

Fatwa no.
1443-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا یہ جملہ "اگر آپ کو یہ دعا دے دی جائے کہ خدا آپ کو غم سے بچائے ، تو یہ دعا نہیں بد دعا ہو گی “ کہہ سکتے ہیں ؟ کیونکہ یوں بھی کہا جاتا ہے کہ غم نہ ملے تو بندہ اللہ سے دور ہو جاتا ہے ؟

Answer (beginning)

سوال میں مذکور جملہ درست نہیں ہے کیونکہ غم سے بچنے کی دعا دینا بالکل درست ہے اور یہ کوئی بد دعا نہیں بلکہ خود نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم غم سے پناہ کی دعامانگا کرتے تھے ، اور یہ ضروری نہیں کہ اگر کسی کی زندگی میں غم نہ ہو تو وہ اللہ تعالی سے دور ہے یا اللہ تعالی اس سے راضی نہیں۔ سنن نسائی میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، فرمایا: " كان لرسول الله صلى الله عليه وسلم دعوات لا يدعهن : اللهم إني أعوذ بك من الهم والحزن ، والعجز والكسل، والبخل والجبن، والدين وغلبة الرجال یعنی نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کچھ دعاؤں کو کبھی ترک نہ فرماتے (انہی دعاؤں میں سے ایک دعا یہ تھی)، اے…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.