Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ثنا پڑھنے میں تاخیر کردی اور امام نے بلند آواز سے قراءت شروع کردی

Fatwa no.
1428-Web
Issued
23 جمادی الثانی 1445ھ / 06 جنوری 2024ء

Question

مقتدی ثنا پڑھنا بھول جائے یا تھوڑی تاخیر کرے یہاں تک کہ امام صاحب نے بلند آواز سے قراءت شروع کر دی، تو کیا اب مقتدی ثنا یہ بھی بتا دیجئے کہ جب امام اللہ اکبر کہے ، تو مقتدی کو بھی تکبیرات کہنی ہوں گی؟ سکتا ہے؟ ؟

Answer (beginning)

جب امام بلند آواز سے قراءت شروع کر دے تو مقتدی ثنا نہیں پڑھے گا اور اگر پڑھ رہا تھا تو فوراً خاموش ہو جائے کیونکہ توجہ سے قراءت سننا اور خاموش رہنا فرض ہے جبکہ ثنا پڑھنا سنت ہے، اور دونوں کام ایک ساتھ نہیں ہو سکتے۔ امام کی طرح مقتدی کو بھی تمام تکبیرات کہنے کا حکم ہے۔ صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ”امام نے بالجہر قراءت شروع کر دی، تو مقتدی ثنانہ پڑھے اگر چہ بوجہ دور ہونے یا بہرے ہونے کے امام کی آواز نہ سنتا ہو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.