Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ثریا جنت یا ثریا ابرار نام رکھنا

Fatwa no.
1413-Web

Question

ثریا جنت یا ثریا ابرار نام رکھنے کا کیا حکم ہے؟ (دعوت اسلامی)

Answer (beginning)

ثریا تاروں کو کہتے ہیں اور جنت اور ابرار کا معنی بھی صحیح ہے لہذا مجموع ثریا جنت یا ثر یا ابرار نام رکھنا تو جائز ہے البتہ اسلامی اعتبار سے بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی ازواج مطہرات، بیٹیوں، نانیوں، دادیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے کہ اس کی وجہ سے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی شامل حال ہو گی۔ اور حدیث پاک پر بھی عمل ہو گا کہ جس میں اچھوں کے ناموں پر نام رکھنے کا فرمایا گیا۔ کنز العمال میں ہے: "تسموا باسماء الأنبياء۔۔۔ تسموا بخياركم یعنی انبیاء کے نام پر نام رکھو، نیک لوگوں کے نام پر نام رکھو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.