Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کمیٹی رمضان کے بعد نکلنی ہے، تو اس پر زکوۃ ہوگی یا نہیں ؟

Fatwa no.
1411-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) زید نے کمیٹی ڈالی ہوئی ہے جو رمضان شریف کے بعد نکلنی ہے کیا اس پر بھی زکوۃ واجب ہے ؟

Answer (beginning)

سوال کے جواب سے پہلے یہ بات واضح رہے کہ زکوۃ رمضان میں فرض نہیں ہوتی بلکہ جب قابل زکوۃ مال پر اسلامی سال گزرے اس وقت اس کی زکوۃ فورا ادا کرنا لازم ہو جاتی ہے جس کی تفصیل یہ ہے کہ زکوۃ واجب ہونے کا اصل سبب زکوۃ کے نصاب کا مالک ہونا ہے اور جو مسلمان مرد یا عورت مالک نصاب ہو تو جس دن اس پر اسلامی سال مکمل ہو ، اس دن اس کی ملکیت میں جتنا قابلِ زکوۃ مال ہو ، اس کا حساب کر کے دیکھے ، اگر وہ ابھی بھی مالک نصاب بن رہا ہو تو اس نصاب کی جتنی زکوۃ بنتی ہو فوراً ادا کرے، کیونکہ سال مکمل ہونے کے بعد زکوۃ کی ادائیگی میں تاخیر کرنا جائز نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.