Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
قرآن پڑھنا نہ آتا ہو تو کوئی ورد کرتے ہوئے قرآن پر انگلی پھیرنا کیسا؟
- Fatwa no.
- 1403-Web
- Issued
- 27 جمادی الثانی 1445ھ / 10 جنوری 2024ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر کوئی شخص قرآن پڑھنا نہیں جانتا، تو وہ یہ طریقہ اختیار کرتا ہے کہ وضو کر کے قرآن لے کر بیٹھ جاتا ہے پھر اس پر انگلی پھیر نا شروع کر دیتا ہے اور زبان سے کوئی ورد بھی کرتا ہے ، ہمارے گاؤں میں اس طرح کے بعض لوگ پائے جاتے ہیں، اس طرح کرنے سے کیا تلاوت والا ثواب حاصل ہو گا ؟
Answer (beginning)
اگر قرآن پاک پڑھنا نہیں آتا تو لازم ہے کہ اسے سیکھنے کی کوشش کی جائے، تاکہ نمازوں میں قرآن پاک کی تلاوت درست کی جاسکے اور نماز کے علاوہ بھی قرآن پاک پڑھنے میں تلاوت قرآن کرنے کی فضیلت اور برکت حاصل ہو۔ قرآن پاک کو دیکھنا اور چھونا بھی عبادت اور ثواب کا کام ہے۔ سوال میں مذکور عمل سے ان کا تو ثواب ملے گالیکن قرآن پاک پر ہاتھ پھیر نے اور زبان سے دیگر اوراد و وظائف پڑھنے سے تلاوت کرنے والی فضیلت حاصل نہیں ہو گی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.