Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حج فرض ہونے سے پہلے حج کر لیا، پھر مالدار ہوگیا تو حج کا حکم

Fatwa no.
1396-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کسی عاقل بالغ آزاد شخص نے حج فرض ہونے سے قبل حج ادا کیا پھر کچھ عرصہ گزرنے کے بعد اس پر حج فرض ہو گیا، تو کیا وہ دوبارہ حج ادا کرے گا؟ یا وہ پہلا حج کافی ہے؟

Answer (beginning)

اگر بالغ شخص نے فرض حج یا مطلق حج کی نیت سے حج کی ادائیگی کی تو اس کا فرض حج ادا ہو گیا، بعد میں اگر وہ مالدار ہو جائے تو اس پر دوبارہ حج کرنا فرض نہیں ہو گا۔ ہاں اگر اس نے خاص نفلی حج کی نیت سے حج ادا کیا ، تو اب اس کا فرض حج ادانہ ہو گا اور حج فرض ہونے کی شرائط پائی جانے کی صورت میں اس پر دوبارہ حج کرنا فرض ہو جائے گا۔ صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمتہ اللہ علیہ ارشاد فرماتے ہیں: "اگر فقیر ہو جب بھی اسے حج فرض کی نیت کرنی چاہئے ، نفل کی نیت کرے گا، تو اس پر دوبارہ حج کرنا فرض ہو گا اور مطلق حج کی نیت کی یعنی فرض یا نفل کچھ معین نہ کیا ، تو فرض ادا ہو گیا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.