Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

میاں بیوی کا اکیلے میں رقص (Dance) کرنے کا حکم

Fatwa no.
1380-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ تنہائی میں رقص (Dance) کر سکتے ہیں ؟

Answer (beginning)

میاں بیوی تنہائی میں بھی رقص (ڈانس Dance) نہیں کر سکتے کہ مروجہ ڈانس تنہائی میں ہو یا لوگوں کے جھرمٹ میں بہر صورت ناجائز و حرام ہے، اور قبر و آخرت کے فکر مند ہر مسلمان پر اس سے بچناشر عالازم و ضروری ہے، نیز اگر اس کے ساتھ میوزک بھی ہو، تو حکم اور زیادہ سخت ہے، لہذا اس سے بہر حال بچا جائے۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ”ر قص اگر اس سے یہ متعارف ناچ مراد ہو تو مطلقانا جائز ہے زنانِ فواحش کا ناچ ہے اور متصوفہ زمانہ سے بھی بعید نہیں بلکہ معہود و معلوم و مشہور ہے، جب تو بنصوص قطعیہ قرآنیہ حرام ہے وقد تلوناھافی فتاؤ نا۔ اب اُسے مستحب و قربت جاننا در کنار مباح ہی سمجھنے پر صراحۃ کفر کا الزام ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.