Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اللہ پاک کے لئے پلاننگ کا لفظ استعمال کرنا

Fatwa no.
1371-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اللہ تعالیٰ کے لیے (Planning) کا لفظ استعمال کرنا کیسا ہے ؟ اگر کوئی کہے کہ اللہ تعالیٰ نے بہترین planning کی ہوگی یا وہ کہے کہ اللہ نے بہترین planning کی، تو کیا حکم ہو گا ؟

Answer (beginning)

66 Planning کا معنی ہے ” منصوبہ بندی، تدبیر ، یہ لفظ اللہ تعالی کے لیے استعمال کرنا، جائز ہے ۔ مگر یاد رہے کہ ہماری تدبیر اور اللہ تعالی کی تدبیر میں فرق ہے ہماری تدبیر سوچ بچار کے بعد ہوتی ہے ، نفع نقصان کو سامنے رکھتے ہیں ، اور اسی طرح کی بے شمار چیزیں سوچ کر ہم پلاننگ کرتے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ کی تدبیر ان سب چیزوں سے پاک ہے کیونکہ اسے سوچنے کی حاجت نہیں اس کا ہر ہر فیصلہ درست ہے اور اس میں کسی طرح کی کوئی کمی نہیں ہو سکتی لہذا ایسے الفاظ استعمال نہ کرنا بہتر ہے جو ہمارے لئے استعمال ہوتے ہیں اور اگر معاذ اللہ یہ معنی ہو کہ وہ بھی سوچ کر تدبیر کرتا ہے تو یہ کفر ہو گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.