Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

دیوار پر لکھنے کا حکم

Fatwa no.
1335-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) دیواروں پر کتابت کرنے کا کیا حکم ہے ؟

Answer (beginning)

دیواروں پر کتابت سے علمائے کرام نے منع فرمایا ہے ، وجہ اس کی یہ ہے کہ لکھائی جھڑ کر نیچے گرے گی اور لوگوں کے قدموں تلے پامال ہو گی جس میں مقدس الفاظ کی اہانت ہے لہذا اس سے بچنے ہی میں عافیت ہے اور اگر لکھائی چھوٹ کر نہ بھی گرے تو بارش میں پانی ان پر گزر کر زمین پر آئے گا اور پامال ہو گا اس لئے بھی بچنا ہی چاہئے۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ” دیواروں پر کتابت سے علمائے کرام نے منع فرمایا ہے کما فی الهندية وغيرها، (جيبا کہ فتاوی عالمگیری وغیرہ میں ہے۔ ت)۔ اس سے احتراز ہی اسلم ہے ، اگر چھوٹ کر نہ بھی گریں تو بارش میں پانی ان پر گزر کر زمین پر آئے گا اور پامال ہو گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.