Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عالیہ نام رکھنے کا حکم
- Fatwa no.
- 1333-Web
Question
عالیہ نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں اور اس کا معنی کیا ہے ؟
Answer (beginning)
عالیہ نام رکھنا جائز ہے، "عالیہ کا معنی ہے بلند حصہ ، ایک تابعیہ بزرگ خاتون کا نام بھی عالیہ ہے۔ تاج العروس میں ہے: ” (والعالية: اعلی القناة) واسفلها السافلة “ یعنی عالیہ کا مطلب نیزہ کا بلند حصہ ہے اور اس کے نچلا حصہ سافلہ ہے۔ (تاج العروس،جلد39،صفحه40،مطبوعه:بيروت) تہذیب التہذیب میں ہے: ” العالية بنت سبيع روت عن ميمونة في الأهاب وعنها ابنها عبد الله بن مالك بن حذافة قال العجلي مدنية تابعية ثقة “ یعنی عالیہ بنت سبیع نے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی اور ان سے ان کے بیٹے عبد اللہ بن مالک بن حذافہ نے روایت کی ، بجلی نے فرمایا: یہ مدنیہ، تابعیہ اور ثقہ ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.