Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا شکر ادا کرنا
- Fatwa no.
- 1316-Web
- Issued
- 12 جمادی الثانی 1445ھ / 26 دسمبر 2023 ء
Question
(دعوت اسلامی) جس طرح ہم کہتے ہیں کہ خدا کا شکر ہے، تو کیا یوں بھی کہہ سکتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا شکر ؟
Answer (beginning)
جی ہاں! کہہ سکتے ہیں کہ یہ ان کا شکریہ ادا کرنا ہے اور یقیناً ان کے ہم پر بے شمار احسانات ہیں اور حدیث پاک میں بھلائی کرنے والے کا شکر یہ ادا کرنے کا حکم ہے کہ فرمایا کہ جس نے لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کیا اس نے اللہ پاک کا شکر بھی ادا نہیں کیا۔ چنانچہ سنن ترمذی میں حضرت سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ پاک کے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: " من لم يشكر الناس لم یشکر اللہ جولوگوں کا شکر یہ ادا نہیں کرتا وہ اللہ کا شکر بھی بجا نہیں لاتا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.