Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کل کتنے ہزار عَالَم ہیں ؟

Fatwa no.
1277-Web
Issued
21 جمادی الاول 1445ھ / 06 دسمبر 2023ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کل کتنے عالم ہیں، بعض کہتے ہیں کہ اٹھارہ ہزار عالم ہیں، کیا ایسا ہی ہے ؟

Answer (beginning)

کتاب ”اللہ والوں کی باتوں “ میں ہے: ”حضرت سیدنا انس رحمتہ اللہ تعالی علیہ سے مروی ہے کہ حضرت سیدنا ابو العالیہ رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے اس فرمان باری تعالی : فَلِلَّهِ الْحَمْدُ رَبِّ السَّواتِ وَ رَبِّ الْأَرْضِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ) (پ 25، الجاثیة : 36) ( ترجمہ کنز الایمان: تو اللہ ہی کے لئے سب خوبیاں ہیں آسمانوں کارب اور زمین کارب اور سارے جہان کارب) کی تفسیر میں فرمایا: عالم جن وانس کے علاوہ زمین پر فرشتوں کے 18 ہزار عالم ہیں۔ زمین کے چار کنارے ہیں اور ہر کنارہ چار ہزار عالموں پر مشتمل ہے اور 500 عالم ایسے ہیں جنہیں اللہ عزوجل نے محض اپنی عبادت کے لئے تخلیق فرمایا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.