Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مسجد یا گھر کے ٹینک کا پانی مستعمل ہوجائے تو کیا کریں ؟
- Fatwa no.
- 1314-Web
- Issued
- 08 جمادی الثانی 1445ھ / 01 جنوری 2024ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) مسجد یا گھر وغیرہ میں زمین میں ٹینکی بنی ہوتی ہے اس میں موجود پانی اگر مستعمل ہو جائے تو اس کو استعمال کے قابل کیسے بنایا جا سکتا ہے؟ جاسکتا
Answer (beginning)
مستعمل پانی خواہ کسی بھی چیز میں ہو اسے قابل استعمال بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ اس میں موجود پانی سے زیادہ صاف پانی شامل کر دیں تو یہ سارا پانی استعمال کے قابل ہو جائے گا یا یوں بھی کیا جا سکتا ہے کہ پاک پانی ڈالا جائے یہاں تک کہ پانی ٹینک سے نکل کر بہنے لگے اس طریقے سے سارا پانی قابل استعمال ہو جائے گا۔ بہار شریعت میں ہے: ”پانی میں ہاتھ پڑ گیا یا اور کسی طرح مستعمل ہو گیا اور یہ چاہیں کہ یہ کام کا ہو جائے تو اچھا پانی اس سے زیادہ اس میں ملا دیں، نیز اس کا یہ طریقہ بھی ہے کہ اس میں ایک طرف سے پانی ڈالیں کہ دوسری طرف سے 66 بہ جائے سب کام کا ہو جائے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.