Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

پچھلے رمضان کے روزے باقی ہوں، تو اگلے رمضان کے روزے ہونگے یا نہیں ؟

Fatwa no.
1311-Web
Issued
07 جمادی الثانی 1445ھ / 21 دسمبر 2023ء

Question

اگر کسی نے پچھلے سال کے روزے نہیں رکھے تھے اور اس سال کے رمضان کے بعد بھی پچھلے سال کی قضا باقی ہے تو کیا اس کے رمضان کے روزے ہو گئے ؟

Answer (beginning)

روزے تو ہو جائیں گے یعنی فرض ذمہ سے اتر جائے گا مگر حدیث پاک کے مطابق جب تک پچھلے رمضان کے روزوں کی قضا نہ کر لی جائے اگلے روزے قبول نہیں ہوتے جبکہ قضانہ کر نابلا عذر ہو۔ بہار شریعت میں ہے : " حکم یہ ہے کہ عذر جانے کے بعد دوسرے رمضان کے آنے سے پہلے قضا رکھ لیں۔ حدیث میں فرمایا: ”جس پر اگلے رمضان کی قضا باقی ہے اور وہ نہ رکھے اس کے اس رمضان کے روزے قبول نہ ہوں گے “ اور اگر روزے نہ رکھے اور دوسرار مضان آ گیا تو اب پہلے اس رمضان کے روزے رکھ لے، قضانہ رکھے، بلکہ اگر غیر مریض و مسافر نے قضا کی نیت کی جب بھی قضا نہیں بلکہ اُسی رمضان کے روزے ہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.