Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جنت الفردوس کی دعا مانگنی چاہئے

Fatwa no.
1310-Web
Issued
07 جمادی الثانی 1445ھ / 21 دسمبر 2023ء

Question

جنت الفردوس کی دعامانگنی چاہئے یا نہیں؟

Answer (beginning)

جنت الفردوس کی دعا مانگنے کا حدیث پاک میں ارشاد فرمایا گیا ہے۔ چنانچہ سنن ترمذی میں حضرت سید نا عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” في الجنة مائة درجة ما بين كل درجتين كما بين السماء والأرض والفردوس أعلاهادرجة ومنها تفجر أنهار الجنة الأربعة ومن فوقها يكون العرش فإذا سألتم الله فسلوه الفردوس “ یعنی جنت میں سو (100) درجے ہیں ہر دو درجوں میں آسمان وزمین جتنا فاصلہ ہے اور فیر دوس سب سے بلند درجہ ہے۔ اُس سے جنت کے چار دریا بہہ رہے ہیں اور اس کے اوپر عرش ہے تو جب تم اللہ عزوجل سے سوال کرو تو فردوس کا سوال کرو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.