Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
غیر مسلم کو قرآن پڑھانے کا حکم
- Fatwa no.
- 1296-Web
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر کوئی غیر مسلم ہم کو قرآن پڑھانے کا کہے، تو کیا ہم اس غیر مسلم کو قرآن مجید پڑھا سکتے ہیں ؟
Answer (beginning)
پڑھا سکتے ہیں کہ اللہ تعالی اس کے وسیلے سے اسے ہدایت عطا فرمائے۔ البتہ یہ ضروری ہے کہ وہ طہارت حاصل کئے بغیر قرآن مجید کو نہ چھوئے بلکہ نہایت پاک صاف ہو کر ادب کے ساتھ قرآن پاک کو چھوئے۔ فتاوی ملک العلماء میں ہے: " اسے (یعنی کا فر کو) قرآن مجید پڑھانا گناہ نہیں بلکہ امید ثواب ہے۔ شاید اللہ تعالی اسے اس کے طفیل میں ہدایت عطا فرمائے۔۔۔ اگر کوئی کافر حربی بازمی مسلمان سے قرآن شریف یا فقہ سیکھنا چاہے تو سکھانے میں حرج نہیں شاید کہ اللہ تعالٰی اسے ہدایت کر دے لیکن بغیر غسل قرآن شریف کو ہاتھ نہ لگائے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.