Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا پہلا نکاح کس نے پڑھایا ؟
- Fatwa no.
- 1262-Web:
- Issued
- 23 جمادی الاول 1445ھ / 08دسمبر 2023ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا پہلا نکاح کس نے پڑھایا؟
Answer (beginning)
نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اعلان نبوت سے قبل ہی آپ کا پہلا نکاح حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا سے ہوا تھا، اس نکاح مبارک کے متعلق تفصیل کتاب " سیرت رسول عربی کی روشنی میں درج ذیل ہے: حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیوہ تھیں، ان کی دو شادیاں پہلے ہو چکی تھیں، ان کی پاکدامنی کے سبب لوگ (زمانہ ) جاہلیت میں ان کو طاہرہ کہا کرتے تھے۔ ان کا سلسلہ نسب پانچویں پشت میں آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے خاندان سے ملتا ہے۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا نے امور مذکورہ بالا کو مد نظر رکھ کر واپس آنے کے قریباً تین مہینے بعد یعلی بن منیہ کی بہن نفیسہ کی وساطت سے آپ کو نکاح کا پیغام بھیجا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.