Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
زمین اور کپڑا خشک ہونے سے پاک ہوجائیں گے یا نہیں ؟
- Fatwa no.
- 1206-Web
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ا اگر فرش پر پیشاب گرا اور سوکھ گیا اور بو بھی باقی نہیں ہے اور کوئی نشان بھی نہیں ہے تو کیا فرش پاک ہو گا یا نا پاک؟ اسی طرح اگر کپڑے پر پیشاب لگ کر سوکھ گیا اور اس کی بو اور نشان باقی نہ رہا تو کیا کپڑ انا پاک مانا جائیگا؟
Answer (beginning)
زمین سوکھنے سے پاک ہو جاتی ہے جبکہ نجاست کا اثر زائل ہو جائے۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں جب زمین خشک ہو گئی اور نجاست کا اثر بود غیرہ زائل ہو گئی تو پاک ہو گئی۔ البتہ کپڑا سوکھنے سے پاک نہیں ہو گا بلکہ دھو کر پاک کرنا ضروری ہو گا ہاں اگر کپڑے پر منی لگی تھی اور وہ خشک ہو گئی، تو مل کر جھاڑ دینے سے کپڑا پاک ہو جائے گا۔ بہار شریعت میں ہے: " نا پاک زمین اگر خشک ہو جائے اور نجاست کا اثر یعنی رنگ و بو جاتارہے ، پاک ہو گئی خواہ وہ ہو اسے سوکھی ہو یا دھوپ یا آگ سے ، مگر اس سے تمیم کرنا جائز نہیں ، نماز اس پر پڑھ سکتے ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.