Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بچے کو استنجا کروا کر ہاتھ دھویا لیکن بو زائل نہ ہوئی تو حکم
- Fatwa no.
- 1212-Web
- Issued
- 20 جمادی الثانی 1445ھ / 03 جنوری 2024ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) بچے کو استنجا کر وانے کے بعد ہاتھ دھوئے لیکن دھونے کے باجو د ہاتھوں سے بو آرہی ہو ، پھر صابن سے دھوئے، لیکن بو ختم نہیں ہوئی، تو ہاتھ پاک کہلائیں گے یانا پاک؟
Answer (beginning)
اگر اچھی طرح دھو لیا اور نجاست زائل کر لی پھر بھی بو نہ جائے مشکل سے بو جائے گی تو ہاتھ پاک ہو جائے گا صابن وغیرہ سے دھوناضروری نہیں۔ بہار شریعت میں ہے: ” اگر نجاست دور ہو گئی مگر اس کا کچھ اثر رنگ یا بو باقی ہے تو اسے بھی زائل کر نالازم ہے ،ہاں اگر اس کا اثر بدقت جائے تو اثر دور کرنے کی ضرورت نہیں تین مرتبہ دھو لیا پاک ہو گیا، صابون یا کھٹائی یا گرم پانی سے دھونے کی حاجت نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.