Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سیالکوٹ سے لاہور شرعی سفر ہوگا یا نہیں جبکہ یہ دو گھنٹے میں طے ہوجاتا ہے ؟

Fatwa no.
1202-Web
Issued
19 جمادی الثانی 1445ھ / 02 جنوری 2023ء

Question

کیا سیالکوٹ سے لاہور کا سفر (شرعی سفر ) کہلائے گا جبکہ آج کل تو موٹر وے کے ذریعے دو گھنٹے میں لاہور پہنچا جا سکتا ہے؟

Answer (beginning)

اصل اعتبار سفر کی مسافت کا ہے کہ اگر 92 کلو میٹر یا اس سے زیادہ فاصلہ ہے، تو اس صورت میں سفر شرعی کے احکام لازم ہوں گے ، اگر چہ 92 کلو میٹر یا اس سے زیادہ کا سفر میں تیس منٹ میں طے کر لیا جائے۔ بہارِ شریعت میں ہے: ” تین دن کی راہ کو تیز سواری پر دو دن یا کم میں طے کرے، تو مسافر ہی ہے اور تین دن سے کم کے راستے کو زیادہ دنوں میں طے کیا، تو مسافر نہیں “ (بہار شریعت، جلد 1، صفحہ 742،مکتبۃالمدینہ، کراچی) وَاللهُ أَعْلَمُ عَدَدَ جَنَ وَ رَسُولُه أَعْلَم صَلَّى اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّم Dar-ul-IftaAhlesunnat (Dawat-e-Islami) www.daruliftaahlesunnat.net Dar-ul-ifta…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.