Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عورت کا مرد کے برابر میں کھڑے ہو کر نماز پڑھنا

Fatwa no.
1197-Web
Issued
22 جمادی الاول 1445ھ / 07 دسمبر 2023ء

Question

اگر مرد نماز پڑھ رہا ہو اور عورت اس کے ساتھ آکر کھڑی ہو جائے تو اس صورت میں مرد کی نماز ٹوٹ جاتی ہے کیا یہ حکم جماعت کی صورت میں ہے یا پھر منفر د پڑھنے کی صورت میں بھی جیسے کہ گھر میں اگر شوہر اور بیوی اپنی اپنی نماز پڑھیں لیکن بیوی شوہر کے برابر میں ہو ؟

Answer (beginning)

یہ حکم جماعت کی صورت میں ہے یعنی دونوں کسی ایک امام کی اقتدا میں نماز پڑھ رہے ہوں یا عورت اسی مرد کی اقتدا میں نماز پڑھ رہی ہو۔ البتہ اپنی اپنی نماز پڑھتے ہوئے بھی عورت کو پیچھے کھڑا ہونا چاہیے کہ برابر کھڑا ہونے کی صورت میں مرد کی نماز اگر چہ فاسد نہ ہو گی لیکن مکر وہ ہو گی۔ عورت اگر مرد کے برابر ہو تو مرد کی نماز فاسد ہو جاتی ہے ، اس کی ایک شرط بیان کرتے ہوئے صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ”وہ نماز دونوں میں تحریمۂ مشترک ہو یعنی عورت نے اس کی اقتدا کی ہویا دونوں نے کسی امام کی، اگر چہ شروع سے شرکت نہ ہو، تو اگر دونوں اپنی اپنی پڑھتے ہوں، تو فاسد نہ ہوگی، مکروہ…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.