Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

شادی کے بعد ایک بار بھی ہمبستری نہ کی جائے تو حکم

Fatwa no.
1195-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میاں بیوی شادی کے بعد ایک دفعہ بھی ہمبستری نہ کریں تو کیا حکم ہے اور کب تک کا وقت شریعت میں ہے ؟ چار مہینے تک نہ کریں تو کیا حکم ہو گا؟

Answer (beginning)

ایک مر تبہ جماع کرنا قضاء واجب ہے اور اس کے علاوہ بھی مرد کے لئے حکم ہے کہ وہ عورت کے حقوق ادا کرے اسے پریشان نظری سے بچائے اور گاہے بگا ہے اس سے جماع کرتا رہے تاکہ اس کی نظر کسی اور کی طرف نہ اٹھے۔ بلا عذر بیوی کی اجازت کے بغیر چار ماہ سے زائد اس سے دور رہنا، جائز نہیں۔ ہاں اگر بیوی بھی راضی ہو اور دونوں میں سے کسی کے گناہ میں مبتلا ہونے کا اندیشہ بھی نہ ہو تو چار ماہ سے زائد عرصہ ہمبستری نہ کرنے میں بھی حرج نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.