Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عورت کا شادی کے بعد شوہر کی ذات (Cast) اپنے نام کے ساتھ لگانا

Fatwa no.
1179-Web
Issued
08 جمادی الاول 1445ھ / 23 نومبر 2023ء

Question

(دعوت اسلامی) عورت کے لیے اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کا نام لگانا تو جائز ہے لیکن کیا اسی طرح اگر اپنی ذات کے بجائے شوہر کی ذات اپنے نام کے ساتھ لگائے تو کیا حکم ہے ؟ مثال کے طور پر کوئی عورت شیخ ہے اب اس کی کسی میمن سے شادی ہوئی اور وہ اپنے نام کے ساتھ میمن ہی لگائے ، تو کیا یہ درست ہو گا ؟

Answer (beginning)

عورت کا اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کا نام لگانا تو جائز ہے اور یہ تبدیلی نسب تبدیل کرنے میں داخل نہیں ہے بلکہ محض ایک تعارف ہوتا ہے ، لیکن اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کی ذات لگانا، جائز نہیں کیونکہ نسب والد سے پہچانا جاتا ہے اور عورت شیخ قوم سے تعلق رکھتی ہے تو اسی سے اپنی پہچان کروانا لازم ہے ، میمن کہلوائے گی تو گنہگار ہوگی۔ وَاللهُ أَعْلَمُ عَزَوَجَكَ وَرَسُولُهُ أَعْلَم صَلَّى اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّم Dar-ul-IftaAhlesunnat (Dawat-e-Islami) www.daruliftaahlesunnat.net f daruliftaahlesunnat DaruliftaAhlesunnat Dar-ul-ifta AhleSunnat feedback@daruliftaahlesunnat.net

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.