Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
وضو کرنے کا وقت تو نہ ہو، تو بلا وضو نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم؟
- Fatwa no.
- 1166-Web
- Issued
- 25 ربیع الثانی 1445ھ / 10 نومبر 2023ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) نماز جنازہ کے لئے وضو کرنے کا ٹائم نہیں، اگر وضو کرنے جائے گا تو نماز جنازہ نہیں پڑھ سکے گا، تو کیا بے وضو نماز جنازہ پڑھ سکتا ہے؟
Answer (beginning)
بے وضو نماز جنازہ ادا کرنا جائز نہیں، البتہ اگر وضو کرنے کی وجہ سے نماز جنازہ فوت ہونے کا اندیشہ ہو اور یہ شخص خود نہ میت کا ولی اقرب ہے اور نہ ہی اسے ولی نے جنازہ پڑھانے کا کہا ہے تو اس کے لیے تیم کر کے جنازہ پڑھنا جائز ہے ۔ خیال رہے فوت ہونے کا معنی یہ ہے کہ وضو کرنے کی وجہ سے ایک بھی تکبیر نہیں ملے گی ، اگر ایک تکبیر بھی مل سکتی ہے تو پھر تیم کرنا جائز نہیں بلکہ وضو کر کے ہی جنازہ پڑھنا ہو گا۔ بہار شریعت میں ہے : " غیر ولی کو نماز جنازہ فوت ہو جانے کا خوف ہو تو تیم جائز ہے ولی کو نہیں کہ اس کا لوگ انتظار کریں گے اور لوگ بے اس کی اجازت کے پڑھ بھی لیں تو یہ دوبارہ پڑھ سکتا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.