Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مسجد میں رکھی پلاسٹک کی ٹوپی پہن کر نماز پڑھنے کا حکم؟

Fatwa no.
1163-Web
Issued
30 ربیع الثانی 1445ھ / 15 نومبر 2023ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) مسجد میں جو سبز رنگ کی پلاسٹک کی ٹوپیاں ہوتی ہیں، وہ پہن کر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہو گا؟

Answer (beginning)

مسجد میں جو پلاسٹک کی ٹوپیاں رکھی ہوتی ہیں انہیں پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے کیونکہ ایسالباس پہن کر نماز ادا کرنا مکروہ تنزیہی ہے جسے پہن کر کوئی شخص معزز لوگوں کے سامنے جانا گوارا نہیں کرتا بلکہ اس کو باعث عیب وعار سمجھتا ہے۔ البتہ اس میں اگر نماز پڑھ لی، تو نماز ہو جائے گی۔ لہذا اپنے پاس ایک خوبصورت سی ٹوپی رکھیں تاکہ اللہ عزوجل کی بارگاہ میں عمدہ لباس کے ساتھ حاضری دیں۔ و قار الفتاوی میں ہے: "مسجد میں بید کی یا کھجور کے پتوں کی جو ٹو بیاں رکھی ہوتی ہیں، ان کو پہن کر کوئی مسجد سے باہر نکلنا اور لوگوں کے سامنے جانا گوارا نہیں کرے گا، لہذا ان کو اوڑھ کر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہو گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.